• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں بونیر گرینڈ کلچر نائٹ کا انعقاد کیا گیا

پشاور ( وقائع نگار ) پشاور میں بونیر گرینڈ کلچر نائٹ کا انعقاد کیاگیا بونیرسٹوڈنٹس سوسائٹی اسلامیہ کالج نے گزشتہ شام پشاور میں گرینڈ کلچرل نائٹ اور ایوارڈ تقریب کا انعقاد کیا تھا جس کا مقصد ضلع بونیر اور پختونخوا کے مقامی ثقافت کو اجاگر کرنا اور بونیر کی تاریخ و ثقافت سے نوجوانوں کو آگاہ کرنا تھا پروگرام میں پختون کلچرمیں حجرے کی اہمیت سے نوجوان نسل کو آگاہ کرنے کیلئے ایک خوبصورت حجرہ سجایا گیاتھا انجینئر ناصر علی خان نے حجرے کا افتتاح کیا اور حجرے کی اہمیت پر روشنی ڈالی کلچرل نائٹ میں خیبر پختونخوا کے نامور فنکاروں ،یمسی نور ،خالد ملک طارق حسین ،اطہر اور قام نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا گلوکاروں کی بہترین پرفارمنس سے حاضرین خوب محظوظ ہوئے اور موسیقی کے دھنوں پر خوب بھنگڑے ڈالے اس موقع پر بونیر سٹوڈنٹس سوسائٹی اسلامیہ کالج کے صدر احتشام خان نے کہا کہ اس قسم کی سرگرمیوں کا مقصد بونیر سے تعلق رکھنے والے طلبا ءکو ایک بہترین تفریحی اور ثقافتی آگاہی فراہم کرنا ہے بونیر سوسائٹی نے تعلیمی اداروں میں آنے والے نئے طلباء اور طالبات کیلئے رہنمائی کیمپ کے ساتھ ساتھ بلڈ کیمپ جیسی سرگرمیوں کا انعقاد کیا اور اس سلسلے کو مزید موثر بنایا جائیگا ،پروگرام کے مہمان خصوصی سرمیر خان نے کہا کہ اس قسم ثقافتی سرگرمیوں سے نہ صرف طلباء لطف اندوز ہونگے بلکہ انہیں اپنی ثقافت سے بھی آگاہی حاصل ہوتی ہےتقریب آخر میںمیں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء میں ایوارڈ تقسیم کئے گئے
تازہ ترین