• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں ماحولیاتی آلودگی میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے

پشاور کے انڈسٹریل اسٹیٹ میں موجود فیکٹریوں سے ماحولیاتی آلودگی میں بتدریج اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ فیکٹریوں سے نکلنے والی گیس مقامی افراد کے لیے بیماریوں کا سبب بن رہی ہے۔

پشاور کے حیات آباد انڈسٹریل اسٹیٹ میں فیکٹریاں مضر صحت دھواں چھوڑنے کا موجب بن رہی ہیں اور کارخانوں سے فضلہ جات کے اخراج سے زیر زمین پانی کی سطح بھی آلودگی سے متاثر ہورہی ہے۔ دوسری جانب کھیتوں کو سیراب کرنے والا پانی بھی گدلہ ہو رہا ہے۔

خیبر پختونخوا میں ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانے کے لیے فنڈز بھی مختص کئے گئے ہیں لیکن اسے تاحال استعمال میں نہیں لایا جاسکا۔

تازہ ترین