• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بے نامی ایکٹ شاہد خاقان دور میں پارلیمنٹ نے منظور کیا‘ رحمت خان وزیر

اسلام آباد (حنیف خالد) ایف بی آر کے سابق ممبر آپریشنز (انکم ٹیکس‘ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی و سیلز ٹیکس) رحمت اللہ خان وزیر نے کہا ہے کہ بے نامی بینک اکائونٹس ایکٹ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے آخری دور میں پارلیمنٹ نے منظور کر لیا تھا۔ اب موجودہ حکومت نے سپلیمنٹری فنانس ایکٹ میں اسے شامل رکھا اور اب بے نامی ایکٹ 2019ء میں اسکے رولز پہلی بار وضع کئے جس کے نتیجے میں پاکستانی بینکنگ سسٹم میں انکم ٹیکس ادا کئے بغیر بے نامی اکائونٹس بحق سرکار ضروری کارروائی مکمل کر کے ضبط کر لئے جائینگے۔ ایف بی آر کو بے نامی بینک اکائونٹس میں 50ارب روپے کی موجودگی کی معلومات ہیں۔ اگر وہ 30جون 2019ء تک بے نامی اداروں کے اکائونٹس منجمد کر کے انہیں بحق سرکار ضبط کر لے گی تو ایف بی آر کا اپریل مئی جون کی سہ ماہی کا ٹیکس شارٹ فال پورا ہو جائیگا۔

تازہ ترین