• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور کے تمام ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے،صوبائی وزیر

پشاور(نیوزڈیسک)وزیر بلدیات خیبر پختونخوا شہرام خان نے کہا کہ پشاور کے تمام ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے اور تمام ایم این ایز اور ایم پی ایز کی مشاورت کے ساتھ کاموں میں بہتری لائی جائے ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایک اعلی سطح کے اجلاس میں سوموار کے روز محکمہ بلدیات پشاور کے دفتر میں کیا، اجلاس میں صوبائی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر محمود خان ، وزیرخزانہ تیمور جھگڑا،ا راکین قومی اسمبلی شوکت علی ، نورعالم خان ا راکین صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا آصف خان، فضل الہی، پیر واجد، ارباب جہانداد کے ساتھ ساتھ سیکرٹری بلدیات ظاھرشاہ ، سی ای او ڈبلیو ایس ایس پی اور ڈی جی پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں وزیر خزانہ نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ پشاور کے ترقی یافتہ کاموں کے لئے جلد از جلد فنڈز دے دیے جائیں گے۔ اس موقع پر پشاور کی تمام پی ٹی آئی قیادت، اس بات پر متفق نظر آئی کہ شہریوں کو اولین سطح کی سہولیات دی جائیں گی اور عوام کی خدمت میں کوئی کمی نہیں ہو گی۔ وزیر بلدیات نے ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی کی درخواست پر ڈبلیو ایس ایس پی کی سی ای او کو ہدایات جاری کیں کہ شہر کی صفائی کا خاص خیال رکھا جائے اور کوڑا کرکٹ کو وقت پر مناسب جگہ پر ٹھکانے لگایا جائے۔
تازہ ترین