• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عورت مارچ کے بعد اب ’مرد مارچ‘ ہو گا

عورت مارچ کے بعد اب شہر کراچی میں ’مرد مارچ‘ کے انعقاد کی بھی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

عورت مارچ کی مقبولیت کے بعد سوشل میڈیا پر بعض مردوں کی جانب سے اس مارچ کو شدید تنقید کانشانہ بنایا گیا اوراب 24مارچ کو فرئیر ہال میں ہی مرد مارچ کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔

ٹوئٹر پر مرد مارچ سے متعلق کئی پوسٹرز اور تصویریں شیئر کی گئی ہیں جن کو دیکھ کر کئی صارفین لطف اندوز ہو رہےہیں تو کچھ کا کہنا ہے کہ اس مارچ کو کرنا عورتوں اور مردوں کے درمیان تلخی پیدا کرنا ہے۔

مرد مارچ کی حمایت میں سوشل میڈیا پر کہا جارہا ہےکہ اس مارچ میں وہ مسائل سامنے لائے جا رہے ہیں جو ہمیشہ سے مردوں کو درپیش رہے ہیں۔

دوسری جانب ایک شہری کا کہنا ہے کہ یہ مرد مارچ کرنے والے 19 نومبر کو کہاں تھے؟


واضح رہے کہ 19 نومبر مردوں کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔

تازہ ترین