• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز، زرداری اور شہباز بڑے منجھے ہوئے، یوٹرن مارنے والے ہیں،تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ)سینئر تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اور فواد چوہدری دونوں کی جگتیں پسند آئی ہیں، نواز شریف، آصف زرداری اور شہباز شریف بڑے منجھے ہوئے یوٹرن مارنے والے ہیں، میثاق جمہوریت سے پہلے اور بعد میں بھی دونوں پارٹیوں نے اپنے مفاد کے حساب سے یوٹرن لیے ہیں،بلاول کی نواز شریف سے ملاقات عیادت کیلئے نہیں تھی اس کی مزید کئی وجوہات ہیں جوآنے والے دنوں میں سامنے آئیں گی، قبضے کی زمین پر قائم مدارس یا مساجد جائز نہ ہونے کے بارے میں سپریم کورٹ کے ریمارکس بہت اہم ہیں۔ان خیالات کا اظہار مظہر عباس، حفیظ اللہ نیازی، ارشاد بھٹی، شہزاد اقبال ، بابر ستار اور حسن نثار نے جیو نیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ میزبان ابصاء کومل کے پہلے سوال نیب آشیانہ اسکیم اور صاف پانی کیسز بادی النظر میں ثابت نہیں کرسکا، دونوں کیسوں میں ضمانت اور اب لیپ ٹاپ اسکیم میں کلین چٹ، کیا اپنے دورِ حکومت میں ایک روپے کی بھی کرپشن نہ کرنے کا شہباز شریف کا دعویٰ درست ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ شہباز شریف کیخلاف کیسز الیکشن ہروانے کیلئے کیے گئے تھے اور ان سے مطلوبہ نتائج لے لیے گئے، خیبرپختونخوا میں بہت سے منصوبوں میں بے قاعدگی کے باوجود وہاں کسی کی نظر نہیں گئی۔بابر ستار کا کہنا تھا کہ نیب نے شہباز شریف پر جتنے بھی الزام لگائے وہ جوڈیشل اسکروٹنی میں گئے تو کوئی نتیجہ نہیں نکلا، پچھلے دس سال میں نیب کو کسی کرپشن کیس میں کامیابی نہیں ملی، ابھی تک جتنی چیزیں سامنے آئی ہیں اس سے لگتا ہے شہباز شریف کیخلاف غلط بیانیہ بنایا گیا تھا۔
تازہ ترین