• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’اسلام آباد میں ایک کروڑ پودے لگائیں گے‘‘

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ اسلام آباد دنیا کے خوبصورت شہروں میں سے ایک ہے، یہاں ایک کروڑ پودے لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد کے سیکٹر ڈی 12 میں شجرکاری مہم کے افتتاح کےموقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرخزانہ اسدعمر کا کہنا تھا کہ پاکستان کا شمار ان ملکوں میں ہوتا ہے جو ماحولیات کے منفی اثرات سے متاثر ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں ایسے اقدامات کرنے ہوں گے جس سے ماحول کی تنزلی کو روکا جا سکے، شجرکاری سے ہم ماحولیات کے منفی اثرات سے بچاؤ ممکن بنا سکتے ہیں۔

اسدعمر نے کہا کہ بہارکی شجرکاری مہم کے لیے 15 کروڑ پودوں کا ہدف ہے، جبکہ اسلام آباد میں 10 لاکھ پودوں کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بہار کے موسم میں 5 لاکھ پودے لگائے جائیں گے اور سال کے آخر میں 10 لاکھ پودوں کا ہدف پورا کر لیا جائے گا۔

وزیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ اسلام آباد دنیا کے خوبصورت دارالحکومتوں میں شامل ہے، اس کی جوخوبصورتی سبزہ کم ہونے سے ماند پڑگئی ہے وہ جلد واپس لوٹ آئے گی۔

تازہ ترین