• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کی’گلی گرل ‘کا میوزک سوشل میڈیا پر وائرل

کراچی کے علاقے لیاری سے تعلق رکھنے والی ’گلی گرل‘ کے ریپ میوزک نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا ہے۔

’ایوا بی‘نامی لیاری کی رہائیشی ریپر نےبالی ووڈ فلم ’گلی بوائے‘ کا گانا ’اپنا ٹائم آئے گا‘ گا کر سب کے دل جیت لیے۔ یہ گانا خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پٹاری میوزک ایپ پر لانچ کیا گیا تھا۔

یہی سنا تھا کہ صرف لڑکے ہی ریپر بن سکتے ہیں لیکن کراچی کے علاقے لیاری سےتعلق رکھنے والی ایوا بی بلوچ نے یہ ثابت کر دیا کہ لڑکیاں بھی کسی سے کم نہیں ہیں۔ایوا بی ایک ایسے خاندان سے تعلق رکھتی ہےجہاں لڑکیوں کاموسیقی کرناٹھیک نہیں سمجھاجاتا لیکن’گلی گرل‘نےہارنہیں مانی اوراپناشوق پورا کرنے کے لیے نقاب  پہن کر ریپ میوزک کی دنیا میں قدم رکھا اور اس لیے اُسےسیکریٹ سپر اسٹار‘ کہا جانے لگا ہے۔

ایوا بی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ جب انہوں نےرنویر سنگھ کی فلم گلی بوائے دیکھی تو اُن کے اندرکچھ کر دکھانے کا جذبہ پیدا ہوا۔انہوں نے کہا کہ میرا ٹائم آ گیا ہے اورمیں پاکستان کی بڑی ریپر بننا چاہتی ہوں۔

گلی گرل نے انٹرویو میں بتایا کہ اپنے موسیقی کے شوق کو پورا کرنے کے لیے ان کے والدین نے اُن کابھرپور ساتھ دیا لیکن بھائی کی طرف سے انہیں موسیقی کی اجازت نہیں ملی۔

انہوں نے کہا کہ اُن کےقریبی ساتھیوں نے ان کی حوصلہ افزائی کی اوربھائی کوبھی سمجھایالیکن بھائی کے پھر بھی نہ ماننے پر انہوں نے اپنی شناخت چُھپا کر گانا گانے کا فیصلہ کیا اور نقاب پہن کر وہ لوگوں کے سامنے آئیں کیونکہ اُن کے مطابق نقاب پہن کر پرفارم کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

ایوا بی کا کہنا تھا کہ وہ اسی طرح نقاب میں ہی آگے بڑھ کرکام کرنا چاہتی ہیں کیونکہ اُنہیں اپنی شناخت نہیں بلکہ اپنا ٹیلنٹ پوری دنیا کو دکھانا ہے۔

ایوا کا مزید کہنا تھا کہ وہ لیاری کے مسائل حل کرنا چاہتی ہیں،لیاری کا سب سے بڑا مسئلہ بے روز گاری ہے اور وہ اس مسئلے کو سامنے لانا چاہتی ہیں۔ اس کے علاوہ لڑکیوں کی کم عمری میں شادی کے موضوع پر بھی کچھ لکھنا چاہتی ہیں۔

تازہ ترین