• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاشقجی قتل کیس،انٹرپول نے 20 مشتبہ سعودیوں کے ریڈ وارنٹ جاری کردیے

کراچی(نیوزڈیسک)ترک وزارت انصاف کی جانب سے کہاگیا ہے کہ ترکی کی درخواست پر انٹر پول نے صحافی جمال خاشقجی قتل کیس سے متعلق 20مشتبہ سعودیوں کے ریڈ وارنٹ جاری کردیے،یہ وہ مشتبہ افراد ہیں جو سعودی صحافی کے قتل کے بعد واپس سعودی عرب آگئے تھے۔ترکی کا کہنا ہے کہ 15 نومبر کو 18افراد کے ریڈوارنٹ جاری کیے گئے جبکہ 21دسمبر کو مزید دو افراد کے ریڈ وارنٹ کیلئے درخواست کی گئی۔
تازہ ترین