• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آڈٹ نہ کروا کر ڈی ایچ اے توہین عدالت کر رہا ہے، سپریم کورٹ

اسلام آباد (این این آئی) سپریم کورٹ آف پاکستان نے ڈی ایچ اے کراچی کے آڈٹ سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران کہا ہے کہ ڈی ایچ اے کے آڈٹ کا حکم دیا تھا، آڈٹ نہ کروا کر ڈی ایچ اے توہین عدالت کر رہا ہے،کیا عدالت حکومت کو قانون پڑھائے گی؟ حکومت لکھ کر دیدے کہ اسے قانون سمجھ نہیں آتا،ہر کام اور حکم عدالت کو ہی کیوں دینا پڑتا ہے؟۔جسٹس گلزار احمد نے کہاکہ ہر کام اور حکم عدالت کو ہی کیوں دینا پڑتا ہے؟ ۔ کیا حکومت سپریم کورٹ کے حوالے کر دی گئی ہے؟ ۔ لگتا ہے ڈی ایچ اے حکومت کے اندر حکومت ہے۔ سماعت کے دوران ڈی ایچ اے وکیل نے تیاری کیلئے وقت مانگ لیا جس پر عدالت نے سماعت دو ہفتے کیلئے ملتوی کر دی ۔
تازہ ترین