• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی شوبز انڈسٹری کےمایہ نازاداکار احمد علی بٹ نے گزشتہ ہفتےیومِ خواتین پر منعقد ہونے والے عورت مارچ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

مزاحیہ اداکار احمد علی بٹ نے چند روز قبل اپنے انسٹاگرام پر عورت مارچ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ یہ دیکھ کر حیرانی ہوئی کہ کچھ خواتین عورت مارچ میں ’اپنی روٹی خود بناؤ‘کا بینر پکڑے کھڑی تھیں جس سے یوں محسوس ہوا جیسے وہ گھر پر روزانہ روٹیاں بناتی ہوں۔

View this post on Instagram

#feminism Mubarak everyone #menandwomen #happywomansday

A post shared by Ahmad Ali (@ahmedalibutt) on


معروف کامیڈین و اداکار احمد علی بٹ نےتنقیدی انداز میں لکھا کہ ان خواتین کو انسٹا گرام اور اسنیپ چیٹ سے فرصت ملے تو معلوم ہوگا کہ روٹی کیسے بنتی ہے۔

احمد علی بٹ نے لکھا کہ نسوانیت کے نام پر مردوں کے خلاف نفرت انگیزی کو پھیلانا اور اپنے فالوور بڑھانے کے لیے ایسے حربوں کا استعمال کرنا بند کرو۔

انہوں نے مزید لکھا کہ اصل نسوانیت تو یہ ہے کہ مرداور عورت کام کرکے ذمہ داریاں بانٹیں، اگر خاتون شوہر کے لیے روٹی بنارہی ہو تو شوہر بچوں کو اسکول سے لینےچلا جائے یا پھر بیوی ملازمت کرتی ہو تو شوہر بچوں کو سلانے کا کام کرے۔

احمد علی بٹ نے آخر میں یہ بھی کہا کہ یہ واضح کرتا چلوں کہ مدد کرنے والی عورت ہی ایک مرد کو مکمل مرد بناتی ہے جبکہ ایک ہاتھ بٹانے والے شوہر سے وابستہ عورت اب آزاد ہو چکی ہے اور سب کو نسوانیت مبارک ہو۔

واضح رہے کہ خواتین مارچ میں موجود شرکاءکے ہاتھوں میں موجود پوسٹرز پر درج نعروں کوفنکاروں سمیت دیگر سوشل میڈیا صارفین نے بھی تنقید کا نشانہ بنایاتھا۔

دوسری جانب عورت مارچ کے بعد اب شہر ِکراچی میں ’مرد مارچ‘ کے انعقاد کی بھی تیاریاں کی جا رہی ہیں،جو 24مارچ کو فرئیر ہال میں ہی مردوں کی جانب سے کیا جائے گا۔

تازہ ترین