• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسجد پر حملے کے زخمیوں میں کراچی کا نوجوان بھی شامل

نیوزی لینڈ میں کرائسٹ چرچ کی النور مسجد میں فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں کراچی کا نوجوان بھی شامل ہے۔

فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والا 27 سال کا اریب فیڈرل بی ایریا کا رہائشی اور والدین کا اکلوتا بیٹا ہے۔

اریب چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہے، اس کی فرم نے اسے نیوزی لینڈ بھیجا تھا۔

اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں اریب کو ٹانگ میں گولی لگی ہے۔

واضح رہے کہ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کرائسٹ چرچ میں مساجدپرحملوں میں 4 پاکستانی زخمی ہوئے جبکہ 5 لاپتہ ہیں۔

تازہ ترین