راولپنڈی(جنگ نیوز ) وزیر ریلوے شیخ رشید نے بلاول بھٹو کو ایجنٹ قرار دیتے ہوئےکہا ہے کہ بلاول میں وزارتوں کا بھوکا نہیں، آٹھویں وزارت کر رہا ہوں،پی پی پی رہنما بلاول کو سمجھائیں، جس دن پہلا ٹوئٹ کیا تو وہ بلاول سے متعلق کروں گا۔جمعہ کو راولپنڈی میں نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے بیان ریکارڈ کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے لطیف کھوسہ، اعتراز احسن اور مولا بخش چانڈیو سے کہا کہ وہ بلاول کو سمجھالیں ورنہ ٹویٹ کر دوں گا۔بلاول بھٹو بھارت کی زبان بول رہے ہیں، وہ 7 سال تک اپنی ماں کے ٹرائل کیلئے نہیں گئے اور بے نظیر قتل کیس کے ملزمان بری ہو گئے۔