لاہور(نمائندہ جنگ)آشیانہ اقبال ،رمضان شوگر مل ریفرنسز کی سماعت جج کی رخصت کے باعث 27 مارچ تک ملتوی کر دی گئی،عدالت نے صاف پانی کمپنی کیس کے ملزمان انجینئر راجہ قمرالا سلام اور سابق سی ای او وسیم اجمل وغیرہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں بھی 16 روز کی توسیع کرد ی اوریکم اپریل کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے ریفرنسزکی سماعت کی اورقائد حزب اختلاف قومی اسمبلی شہباز شریف، حمزہ شہباز، فواد حسن فواد، احد چیمہ اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔منتظم عدالت نے ملزموں اور گواہوں کی حاضری مکمل کرائی اور کیس کی مزید سماعت 27مارچ تک ملتوی کر دی گئی ۔عدالت نے پیش نہ ہونے پر دو ملزمان شاہود محمود اور صادق کے ایک ،ایک لاکھ رو پے کے مچلکوں کے عوض قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ۔بعد ازاں عدالت نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی میں کرپشن کیس میں گرفتار 6ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14روز کی توسیع کرتے ہوئے دوبارہ 30 مارچ کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔