کراچی (آئی این پی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نےچیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے حوالے سے اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھوں نے بلاول کی سیاسی موت کا ذکر کیا تھا انہوں نے کہا کہ بلاول کے دشمن نہیں ہیں، اللہ نہ کرے انھیں کچھ ہو۔انہوں نے کہا اب تو بلاول سے صلح بھی ہوچکی ہے۔ بلاول سے 2 بار صلح ہوچکی، اب کچھ ہو صلح نہیں ہوگی۔دو روز قبل شیخ رشید نے اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری کو مخاطب کرکے کہا تھا کہ بلاول اگرسیاسی میدان میں بچ کرنہیں چلے تو مارے جائیں گے۔۔شیخ رشید نے اتوار کو بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے پی پی چیئرمین کی سیاسی موت کا ذکر کیا تھا۔