لاہور(صباح نیوز)مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کیمپ جیل لاہور میں سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور پنجاب کےسابق وزیر صحت سلمان رفیق سے ملاقات کی۔اپوزیشن لیڈر نے ملاقات میں خواجہ برادران کا احوال دریافت کیا اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔اس موقع پر رہنمائوں نے نیب کیسز سمیت دیگر امور پر بھی بات چیت کی ۔