ملتان‘مظفرگڑھ(سٹاف رپورٹر‘نمائندہ جنگ) وزیر ریلوے شیخ رشیدکے خلاف چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینےکے الزام میں ملتان اورمظفرگڑھ میں مقدمات کے اندراج کیلئے درخواستیں دیدی گئیں،تفصیل کے مطابق ملتان میں پیپلز پارٹی کے کارکن محمد یاسین چوہدری نے پولیس تھانہ مظفر آباد کو درخواست دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے بلاول بھٹو کو کھلے عام قتل کرنے کی دھمکی دی ہے۔ ایس ایچ او تھانہ مظفرآباد کا کہنا ہے کہ انہیں ابھی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے جیسے موصول ہوگی تو اس پر قانون کے مطابق کاروائی کریں گے۔