اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف گلا لئی کی چیئرپرسن عائشہ گلا لئی نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی نااہلی کیلئے درخواست جمع کروا دی ، درخواست جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے الزام لگایا کہ قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصرنے ان سے ملنے سے انکار کر دیا سیکرٹری قومی اسمبلی بھی موجود نہ تھے جس پر انہوں نے درخواست ایڈیشنل سیکرٹری قانون کے پاس جمع کروا دی۔ عاشہ گلا لئی نے کہا کہ دہشتگرانہ حملوں کے بعد مسلم دنیا کا درد سمجھنے پر نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کی شکرگزار ہوں نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے اصل لیڈر شپ کا مظاہرہ کیا دوسری طرف ہمارے وفاقی وزیر نے اقلیتوں کے بارے میں نفرت انگیز بیان دیااقلیتیں ملک کی سلامتی اور ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں ،ان کے بیان سے اقلیتوں اور ہندو برادری کی دل آزاری ہو ئی ہے ۔اسپیکر قومی اسمبلی آرٹیکل باسٹھ تریسٹھ کے تحت ایک ماہ میں شیخ رشید کو نا اہل قرار دیں الیکشن کمیشن بھی کاروائی کرے ۔