• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی کارکنوں کی شیخ رشید کیخلاف تھانے میں درخواست

شیخ رشید کی بلاول بھٹو زرداری کو قتل کی مبینہ دھمکی پر پیپلزپارٹی کے کارکنان نے شیخ رشید کے خلاف تھانہ وارث خان راول پنڈی میں درخواست دے دی ۔

درخواست پیپلزپارٹی کے رہنما چودھری اسداور نعیم کیانی نے دی، درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ شیخ رشید نے بلاول بھٹوکو جان سے مارنے کی دھکمی دی ،شیخ رشید کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

درخواست کا متن میں کہا گیا ہے کہ شیخ رشید کا بیان دہشت گردوں کو بلاول کے قتل کی ترغیب ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے ایک بیان میں کہا تھا کہ کہا تھا کہ ’بلاول بچہ ہے،بچ کر نہ چلا تو ان کے ہاتھوں مارا جائے گا‘۔


تازہ ترین