• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈومیسٹک کرکٹ، پچز، کوچنگ درست کرنے کی ضرورت ہے، وسیم خان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایم ڈی وسیم خان کا کہنا ہے کہ انگلینڈ میں مجھے زیادہ پیسے ملتے تھےمیں حب الوطنی کے جذبے کے تحت پاکستان کام کرنے آیا ہوں۔وہ بدھ کو اسلام آباد میں طاہر میمن کی کتاب کی رونمائی سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 6 سے 8 ماہ میں پاکستان کرکٹ میں تبدیلی آئی ہے ۔کرکٹ کی ترقی میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا بہت کردار رہا۔پاکستان میں پی ایس ایل کامیابی سے مکمل ہوئی۔اگلا پی ایس ایل مکمل طور پر پاکستان میں کرانے کا ارادہ رکھتے ہیں اس وقت ہماری توجہ ڈومیسٹک کرکٹ کو ٹھیک کرنا ہے۔ڈومیسٹک کرکٹ کی پچز اور کوچنگ کوالٹی کو درست کرنے کی ضرورت ہے۔ہمیں تھوڑے وقت کے لیے مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑے گا۔پی سی بی کے انفراسٹرکچر میں بہت سی چیزیں بہترکرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی سی سی میں بھارت سے کیس ہارنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارتی بورڈ کوایک اعشاریہ چھ ملین ڈالرز کی ہرجانے کی رقم ادا کر دی ہے۔32ٹیموں والا ڈومیسٹک ڈھانچہ کیسے کامیاب ہوگا۔ڈومیسٹک سسٹم کی اورہالنگ کی ضرورت ہے۔ اختیارات اور انتظامی امور کو نچلی سطح پر منتقل کریں گے۔
تازہ ترین