ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈویژنل کمرشل افسر ریلوے ملتان نبیلہ اسلم نے خانیوال ریلوے اسٹیشن کا معائنہ کیا،اس دوران انہوں نےسٹال نمبر 28 کو ناقص اشیاء فروخت کرنے پر 2ہزار روپےجرمانہ کیا،سٹیشن پر موجود 15اپ کراچی ایکسپریس کی ڈائننگ کار کو چیک کیا اور ناقص صفائی پر ایک روپےجرمانہ کیا،اسی طرح 43اپ شاہ حسین ایکسپریس کی ڈائننگ کار میں ناقص صفائی پر 2ہزار روپےجرمانہ کیا،انہوں نے گرین لائن ٹرین کی ڈائننگ کار میں اوور چارجنگ پر ڈائننگ کار منیجر کو 2 ہزار روپےجرمانہ بھی کیا،علاوہ ازیں انہوں نےخانیوال سے ملتان تک خیبر میل کو چیک کیا، اس دوران بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے مسافروں سےکرایہ و جرمانہ کی مد میں 4550 روپےوصول کئے۔