• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشت گردی کیس کے دو ملزموں کو قید، جائیداد ضبطی کا حکم

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر تین راولپنڈی کے جج عبدالرحیم نے بارود اور دیگر ممنوعہ مواد برآمد ہونے پر گرفتار دونوں ملزمان کو ساڑھے تین سال قید اور تمام منقولہ وغیرمنقولہ جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیدیا، سی ٹی ڈی پولیس نے چک بیلی خان کے علاقہ سے ملتان کے رہائشی ان ملزمان کو حراست میں لیکر بارود ڈیٹونیٹر اور دیگر اشیاء برآمد کی تھیں، کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے کے الزام میں گرفتار ملزم ابوبکر صدیق کو عدالت نے دو سال اور ساتھی محمد ہشام کو ڈیڑھ سال قید اور تمام جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیا۔
تازہ ترین