• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر سندھ، وزیر اعلیٰ، میئر کراچی کی مزار قائد پر حاضری

 گورنر سندھ، وزیر اعلیٰ، میئر کراچی کی مزار قائد پر حاضری
تصاویر: سہیل رفیق

یوم پاکستان پر کراچی میں اہم شخصیات نے مزار قائد پر حاضری دی اور بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کیا جن میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور میئر کراچی وسیم اختر بھی شامل ہیں۔

79 ویں یوم پاکستان کے موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے مزار قائد پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھول بھی چڑھائے۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ چیف سیکریٹری سید ممتاز علی شاہ، آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام اور صوبائی کابینہ کے ارکان بھی تھے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے یادداشت کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کرتے ہوئے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ 2019ء مشکل ترین سال ہے،ہمارے پڑوسی ملک نے ہمیں للکارا ہے جس پر قوم اور افواج پاکستان نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔

اس موقع پر تینوں مسلح افواج کے نمائندوں، ڈپٹی ڈی جی رینجرز اور مئیر کراچی وسیم اختر نے بھی مزار قائد پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

مزار قائد کے سامنے سے شہریوں نے یوم پاکستان کی مناسبت سے موٹر سائیکل ریلی بھی نکالی۔

تازہ ترین