• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کے وژن کے مطابق ملکی معیشت مستحکم ہو رہی ہے، ریاض بھاپا

پاکستان مسلم لیگ ’’ن ‘‘ فرانس کے سینئر رہنما و سرپرست چوہدری ریاض بھاپا نے کہا کہ پارٹی قائد میاں نواز شریف کے وژن کے مطابق ملکی معیشت دن بدن مستحکم ہو رہی اور اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل ہونے کی طرف پیش رفت ہو رہی ہے وہ اپنی طرف سے پارٹی رہنماؤں عہدیداروں اور کمیونٹی کی سیاسی سماجی شخصیات کے اعزاز میں دیئے گئے افطار عشائیہ سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ‎اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کے لئے سید قمر رضا، افضال بھٹی اور بیرسٹر امجد ملک ہمہ وقت سرگرم عمل ملتے ہیں جس کی وجہ سے میاں نواز شریف وژن اوور سیز کے متعلق مثبت سوچ کا نتیجہ ہے کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف کی حکومت اور پنجاب وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر اوورسیز کے لیے اسپیشل کورٹ ایئر پورٹس پر اسپیشل ڈیسک اور ایف آئی اے اورسیز پاکستانیوں کے مسائل پر توجہ دیتے ہیں۔

چوہدری ریاض بھاپا نے کہا پاکستان کو خوشحال، محفوظ بنانے کےلئے حکومت کے علاوہ ہمارے قومی ادارے متحرک ہو چکے اور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ملک دشمن عناصر کا خاتمہ کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چند مٹھی بھر عناصر دیار غیر میں بیٹھ کر پاک فوج کی قیادت کے متعلق شرانگیزی پھیلانے میں مصروف ہیں، ان کو شرم آنی چاہئے کہ وہ ملک دشمنوں کے ہاتھوں میں کھلونا بنے ہوئے ہیں ہمارا ملک پاک فوج کی جرات اور بہادر سے محفوظ ہے اوورسیز پاکستانی ان کے پیچھے کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 23 مارچ کے موقع پر عزم کریں کہ ہم دیار غیر ملک پاکستان کے لیے کام پاکستان کی ترقی کے لیے کردار ادا کریں گے، انشااللّٰہ قائد میاں نواز شریف اور وزیراعظم میاں شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کرے گا اور ہم اپنی مسلح فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اس موقع پر ملک و قوم کی ترقی، خوشحالی اور سربلندی کے لیے خصوصی دعا کرائی گئی اور چوہدری ریاض بھاپا نے نوجوان قیادت راجہ محمد علی جوائنٹ سیکرٹری، تصور حسین تارڑ سرگرم رہنما کے علاوہ سینئر نائب صدر چوہدری محمد حسین، نائب صدر چوہدری شہباز کسانہ اور دیگر کے ساتھ گروپ فوٹو بنوائے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید