• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کے مستقبل کا دار و مدار عمران کی حکمت عملی پر ہے، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام’’ رپورٹ کارڈ‘‘ میں میزبان علینہ فاروق کے سوال کیا تحریک انصاف اپنا سیاسی انداز بدل کر اپنی جگہ بنا پائے گی؟ تجزیہ کاروں فخردرانی ،بینظیر شاہ ،آصف بشیر چوہدری اور مظہرعباس نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے مستقبل کا دار و مدار اب عمران خان کی حکمت عملی پر ہے کہ وہ جارحانہ سیاست جاری رکھتے ہیں یا مفاہمت کا راستہ اپناتے ہیں،اسٹیبلشمنٹ نے واضح کر دیا ہے کہ نو مئی کے واقعات پر معافی کے بغیر بات چیت ممکن نہیں، پی ٹی آئی اپنا طرز سیاست بدل بھی لے تب بھی اسٹیبلشمنٹ کی سخت پوزیشن رکاوٹ بنی رہے گی ،پارٹی کی اندرونی تقسیم اور فیصلوں میں کنفیوژن واضح ہے،عمران خان کو خود عمران خان قائل کرسکتے ہیں کوئی اور نہیں ۔تجزیہ کار فخر درانی کا کہنا تھا کہ عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان کشمکش جاری ہے۔ اسٹیبلشمنٹ نے واضح کر دیا ہے کہ نو مئی کے واقعات پر معافی کے بغیر بات چیت ممکن نہیں۔

اہم خبریں سے مزید