ہفتے کے روز ساڑھے بارہ بجے دن کو فلسطینی اتحاد اسرائیل کے سفارت خانے کے نزدیک کینسنگٹن روڈ پر احتجاج کرے گا اور غزہ پر جاری اسرائیل کی جارحیت اور انسانیت کی تذلیل کے خلاف آواز بلند کی جائے گی، یہ احتجاج اڑھائی بجے دن کو ختم ہو جائے گا۔
اتوار کو القدس کے منتظمین اپنا سالانہ احتجاج دن کے اڑھائی بجے ماربل آرچ پر ترتیب دیں گے۔
یہ مظاہرین آکسفورڈ سٹریٹ سے گزرتے ہوئے پورٹ لینڈ پلیس کی جانب بڑھیں گے۔
اتوار کے روز ہی ایک جوابی احتجاج سٹاپ دی ہیٹ تنظیم بھی کر رہی ہے۔