وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ شیخ رشید اپنی زبان پر قابو رکھیں،ان کی حیثیت چابی والے کھلونے سے زیاد ہ نہیں۔
شیخ رشید کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ بلاول بھٹو نے حکومت پر تنقید کی، ان کو نیب نے نوٹس بھیج دئیے ۔
انہوں نے کہا کہ کالعدم تنظیموں سے متعلق سوالات کا جواب نیب کے نوٹس سے دینا مایوس کن ہے۔
سعید غنی نے مزید کہا کہ کرپشن کے نام پر ملک میں انتقام کا کھیل کھیلا جارہاہے، صرف سیاسی حریفوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔