• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہماری نہیں آئی ایم ایف کی پوزیشن میں تبدیلی آئی ، اسد عمر

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ ہمار اور آئی ایم ایف کا گیپ کم ہوگیا ہے آئی ایم ایف کے نئے مشن چیف صرف خیر سگالی کی ملاقات کیلئے آرہے ہیں اس کے بعد مذاکرات کیلئے الگ جائزہ مشن آئیگا، ہماری نہیں آئی ایم ایف کی پوزیشن میں تبدیلی آئی انہوں نے یہ بات گزشتہ روز وزیراعظم آفس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران بتائی۔ انہوں نے کہا کہ نومبر میں آئی ایم ایف کا مشن کیا تھا ہماری پوزیشن( موقف) میں تبدیلی نہیں آئی۔ تبدیلی آئی ایم ایف کی پوزیشن میں آئی ہے۔ ہم نے آئی ایم ایف سےکہا تھا کہ میں دو تین ماہ دیدیں۔ ہم نے اس دوران مشکل فیصلے کئے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے مشن چیف تبدیل ہوگئے ہیں۔
تازہ ترین