اسلام آباد (نمائندہ جنگ) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر اطلاعات فواد چوہدری حکومتی ترجمانوں کے جھوٹا ثابت ہونے پر بوکھلا گئے ہیں۔ انہیں حکم دیا گیا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کیخلاف جتنا بولو گے اتنا ہی نوکری پکی ہو گی۔ فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ فواد چوہدری کے مینٹل سٹریس کی وجہ سمجھ سکتی ہوں‘ تاہم پہلے علیمہ باجی اور جہانگیر ابو کی منی لانڈرنگ اور غیرقانونی جائیدادوں کے پیسے ملک میں واپس لائیں جس سے وزیراعظم کا 600ملین ملک میں لانے کا دعویٰ بھی پورا ہو جائیگا۔