• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان نے پھر پرانی تقریر دہرائی، مریم اورنگزیب

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان نے آج پھر 100 روزہ پلان والی پرانی تقریر دہرائی ہے، ہر روز 100 دن کا پلان دینے کا مطلب یہ ہے کہ اُن کے پاس کوئی پلان نہیں، وہ بتائیں کہ 50 لاکھ گھروں میں سے پہلا گھر کب بنے گا۔

وزیر اعظم عمران خان کی تقریر پر رد عمل دیتےہوئے مریم اورنگ زیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب ایک کروڑ نوکریوں کی فراہمی کب شروع ہوگی؟ آپ ایسے ہی کرتے رہے تو سب منصوبوں کا حال پشاور میٹرو کے کھڈوں جیسا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران صاحب پرائیویٹ سیکٹر سے آپ کی مراد انیل مسرت ہیں، آپ نے کنٹینر پر اعلان کیاتھا کہ تمام پلان بن چکے، مشاورت ہوچکی، وہ سب چیزیں کہاں ہیں؟

تازہ ترین