• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منتخب کیے اور لائے گئے وزیر اعظم میں بہت فرق ہوتاہے ،فضل الرحمان

نوشہر ہ (نمائندہ جنگ)جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں ،یہود ، ہنود اورنصریٰ اسلام کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں اور مسلمانوں پر مظالم کی انتہاء کردی۔ وقت کا تقاضہ ہے کہ پوری امت مسلمہ متحد ہوکر ان کی سازشوں کو ڈٹ کر مقابلہ کریں اور ان کی سازشوں کوبے نقاب کرے۔دشمن ہم پر پے درپے وار کررہا ہے مگر اپنے مشن میں کامیاب نہیں ہورہا ہے۔ سیکولر اور یہودی لابی امن اور اسلام کے خلاف ہے ۔ دشمن اپنے مشن میں کامیاب نہیں ہورہا ۔ کامیابی صرف اور صرف اللہ کی ذات کامیاب ہے۔ موجودہ حکومت اقتدار کے مزوں میں مصروف ہوکرعوام سے کیے گئے وعدے بھول گئی ہے۔ ان خیالات کااظہار انھوں نے درالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں دستاربندی اور ختم بخاری شریف کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ موجود ہ حکومت پاکستان کی تاریخ کی ناکام ترین حکومت ہے۔
تازہ ترین