ملتان(سٹاف رپورٹر ) ایس ایس پی آپریشنز ملتان محمد کاشف اسلم نے پولیس افسران و ملازمین کو ڈیوٹی کے بارے میں آگاہ کیا۔ پولیس افسران کو ملازمین کو بتایا کہ آپ نے قانون پر ہر صورت عمل درآمد کرنا ہے،الیکشن کمیشن کے افسران کے ساتھ مکمل تعاون کریں ، پولنگ اسٹیشن پر امن وامان کو کنٹرول رکھنا ہے کسی ہنگامہ کی صورت میں اپنے افسران بالا کو فوری طور پر آگاہ کریں، پولیس افسران الرٹ ہو کر ایس او پی کے مطابق ڈیوٹی سر انجام دیں گے پولنگ اسٹیشن میں صرف ان افراد کو داخل ہونے دیں جنہوں نے ووٹ ڈالنے ہوں۔ عوام الناس کے ساتھ خوش اسلوبی کے ساتھ پیش آئیں۔