جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ آصف زرداری کو کہا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری کو میری شاگردی میں لے آئیں۔
جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمٰن نے بلاول بھٹو زرداری کے حالیہ بیانات پر تبصرہ کیا۔
کالعدم تنظیموں کے بارے میں پی پی چیئرمین کے بیان پر جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ انہوں نے زرداری صاحب کو کہا تھا کہ بلاول کو ان کی شاگردی میں لے آئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ زرداری صاحب نے مجھ سے بہت کچھ سیکھ لیا ہے، سمجھتا ہوں بلاول کو بھی سیکھنا چاہیے۔
جے یو آئی سربراہ نے یہ بھی کہا کہ ہم بھی پاکستان میں کسی مسلح تنظیم کے قائل نہیں۔
مولانا فضل الرحمٰن کا مکمل انٹرویو اتوار کی شب 10 بج کر 05 منٹ پر جیو نیوز سے نشرکیا جائے گا۔