• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف زرداری سے کہا ہے بلاول کو شاگردی میں دیدیں، فضل الرحمان

کراچی (جنگ نیوز) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان میں ناصرف کالعدم تنظیموں کو ختم ہونا چاہئے بلکہ یہ تنظیمیں ملک میں ہونی ہی نہیں چاہئیں۔ میں پاکستان کے اندر کسی مسلح تنظیم کا قائل نہیں۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ”جیونیوز“ کے پروگرام ”جرگہ“ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ کالعدم تنظیموں کی مین اسٹریمنگ ہونی چاہئیں۔ بلاول بھٹو کے ایک بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ اُنہیں ابھی ملک میں سیاست کرنے دیں، اُنہیں جلد دُنیا سمجھ آجائے گی۔ میں نے سابق صدر زرداری سے کہا ہے کہ آپ نے ہم سے بہت کچھ سیکھ لیا ہے اب بلاول بھٹو کو میری شاگردی میں دے دیں۔ مولانا فضل الرحمان کا تفصیلی انٹرویو اتوار کی شب10بجکر5منٹ پر نشر کیا جائے گا۔

تازہ ترین