اسلام آباد( نمائندہ خصوصی ) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ملک سے بدعنوانی کاخاتمہ اور عوام کی لوٹی ہوئی رقم کی واپسی نیب کی اولین ترجیح ہے۔ نیب نے بدعنوان عناصر سے عوام کی لوٹی ہوئی تقریباََ 303 ارب روپے کی رقم برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کرائی ہے، مضاربہ اور مشارکہ سکینڈلز میں ہزاروں افراد کی لوٹی گئی رقم کی واپسی کیلئے نیب سنجیدہ اقدامات اٹھا رہا ہے اور ابتک36 بڑے ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جاچکی ہے جن کے مقدمات احتساب عدالتو ں میں زیر سماعت ہیں۔