• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس میں شوکت خانم فنڈ ریزنگ پروگرام کی تیاریاں

پیرس کے نواحی علاقے ویلئیر لابیل کے ہال میں پانچ اپریل کو شام سات بجے ہونے والے شوکت خانم فنڈ ریزنگ پروگرام کے سلسلہ میں مشتاق خان جدون کی میزبانی میں اجلاس منقد ہوا۔

جس میں پاکستان سے تعلق رکھنے والی سیاسی، سماجی، کاروباری، مذہبی شخصیات سمیت خواتین نے بھرپور شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پروگرام میں داخلہ ٹکٹ پچیس ، پچاس اور سو یورو ہوگی۔

اسٹیج کے سامنے پہلی قطار کی نشستوں کے لیے پلاٹینیم ،درمیان والی نشستوں کے لئے گولڈ اور ان سے پیچھے والی نشستوں کے لئے سلور ٹکٹس کا اجراء کیا جائے گا۔

ہر ٹیبل پر دس نشستیں ہوں گی۔ کوئی شخص کسی بھی کٹیگری کا ٹکٹ خرید سکتا ہے۔اسٹیج پر پاکستان سے آئے ہوئے مہمانوں کے ساتھ والی نشستوں کے لئے وی وی آئی پی پیکج کا اعلان کیا گیا ہے ، پانچ ہزار یورو ڈونیشن دینے والی شخصیت وی وی آئی پی کٹیگری میں شامل ہوگی۔

آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر مبارک جدون نے میڈیا کو بتایا کہ اس پروگرام میں شمولیت کے لیے ہر فرد خواہ وہ آرگنائزر ہی کیوں نہ ہو ادائیگی کے ذریعہ داخل ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شوکت خانم کینسر ہسپتال کسی سیاسی پارٹی یا کسی فرد واحد کا ہسپتال نہیں۔ یہ پوری پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کا ہسپتال ہے۔ اگر اللہ نہ کرے کہ کسی کو کوئی بیماری ہو تو وہ بلاتفریق اس ہسپتال کی خدمات لے سکتا ہے۔ ٹکٹس کے لیے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین