A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined index: HTTP_REFERER

Filename: front/layout_front.php

Line Number: 246

Backtrace:

File: /var/www/js.jang.com.pk/application_jang/views/front/layout_front.php
Line: 246
Function: _error_handler

File: /var/www/js.jang.com.pk/application_jang/third_party/MX/Loader.php
Line: 351
Function: include

File: /var/www/js.jang.com.pk/application_jang/third_party/MX/Loader.php
Line: 294
Function: _ci_load

File: /var/www/js.jang.com.pk/application_jang/modules/frontend/controllers/Detail.php
Line: 464
Function: view

File: /var/www/js.jang.com.pk/html/index.php
Line: 333
Function: require_once

آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل 15؍ صفرالمظفر 1441ھ 15؍اکتوبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

امریکی ریاست ٹیکساس میں حبیب یونیورسٹی فاؤنڈیشن امریکا چیپٹر اور دھانانی فیملی کی جانب سے مشترکہ فنڈریزنگ گالا کا انعقاد کیا گیا۔

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں پاکستانی کمیونٹی کی معروف اور بااثر شخصیات نے حبیب یونیورسٹی فاؤنڈیشن اور شوکت دھانانی کی مشترکہ فنڈریزنگ مہم کو نہ صرف سراہا بلکہ اپنے مکمل تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی، اس ضمن میں ایک فنڈریزنگ عشائیہ کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دھانانی گروپ کے مالک شوکت دھانانی نے کہا کہ انہوں نے جب کراچی میں واقع حبیب یونیورسٹی کا دورہ کیا تو وہ پاکستان میں اس معیار کی یونیورسٹی کو دیکھ کر حیران رہ گئے کہ اس کو بین القوامی معیار کے مطابق تیار کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہائر ایجوکیشن میں سرمایہ کاری اس وقت انتہائی ناگزیر ہے۔‎

فنڈریزنگ کی تقریب سے حبیب یونیورسٹی کے صدر واصف رضوی نے اپنے خصوصی خطاب میں کہا کہ حبیب یونیورسٹی لبرل آرٹس کی تدریس کے میدان میں جو خدمات انجام دے رہی ہے، اس کی نظیر پاکستان میں کوئی اور نہیں ملتی۔

واصف رضوی نے یونیورسٹی کی خدمات پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ امریکی عوام میں نجی یونیورسٹیوں کے حوالے سے جو شعور عوام الناس میں ہے، وہ دنیا میں کسی بھی ملک میں تیکنیکی طور پر اس لئے ممکن نہیں کہ دنیا میں بیشتر جامعات سرکاری سطح پر قائم ہیں اور اسی لیے ہم نے امریکا میں فنڈریزنگ مہم کا انعقاد کیا گیا ہے۔

‎الجزیرہ کے صحافی اور مہمان خصوصی مہدی حسن نے فنڈریزنگ کی اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہائر ایجوکیشن میں سپورٹ کے بغیر کسی بھی سماج کو بدلا نہیں جاسکتا۔ انہوں نے ہائر ایجوکیشن کی اہمیت اور اس کے فکری پہلوؤں اجاگر کیا۔

‎عالمی سطح پر معروف ماہر امراض کینسر ڈاکٹرعذرا رضا نے اپنے خطاب میں روایتی دلچسپ انداز سے حاضرین محفل کے دل موہ لیے، انہوں نے کہا کہ نسلنو کی تعمیر میں اعلی تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے پاکستان میں حبیب یونیورسٹی کے کردار کو خوبصورتی سے اُجاگر کیا۔

متفرق سے مزید