سانحہ ساہیوال کےگرفتار 6 ملزمان پرآج بھی فردجرم عائد نہ ہوسکی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سماعت کے موقع پر وکیل صفائی نےدلائل دیتے ہوئےکہا کہ اس مقدمہ کی سماعت انسداد دہشتگردی کے بجائے سیشن کوٹ میں ہوسکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق انسدادہشت گردی عدالت کے جج نے درخواست پر8 اپریل کو دلائل طلب کرلیے ہیں۔ درخواست پردلائل کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ سماعت کس عدالت میں ہوگی۔
یاد رہے کہ کائونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) کے اہلکار ملزمان پر 19جنوری کو لاہور کی فیملی پر فائرنگ کرنےکا الزام ہے، جس میں خلیل نامی شخص اس کی اہلیہ، بیٹی اور ایک دوست جاں بحق ہوگئے تھے۔