• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستان ہائی کمیشن نے لندن میں برطانوی مسیحی مشنریوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے’ محبت کا سفر‘کے نام سے ایک تقریب منعقد کی  جس میں ایسے کرسچئن مشنریوں کو مدعو کیا گیا جنہوں نے پاکستان میں ایک طویل رہ کر تعلیمی طبی اور شعبوں میں پاکستان کو خاطر خواہ طور پر ترقی کی راہ پر گامزن کیا تھا۔

اس موقع پر موجود بیشتر ریٹائرڈ مشنری اپنی تقاریر میں پاکستان میں گزراے ھوئے اپنے حسین لمحات کا ذکر کرتے ھوئے ابدیدہ ھو گئے۔

آکسفورڈ اسکالر روزمیری جیمس بے کہا باغ اسپتال قلندراباد(خیبر پختون خواہ) میں گزرے ھوئے وقت نے انھیں پاکستان کے باشندوں کی تاحیات مدد گار بنا دیا ھے۔

ہائی کمشنر نفیس ذکریا صاحب نے اپنے خطاب میں مشنریوں کی قربانیوں کو بےحد سراہا۔

پروگرام کے آخر میں پاکستان کی عالمی صوفی اوپرا سنگر نے اپنی مختصر تقریر کے بعد مشنریوں اور مملکت پاکستان کی محبت اور اظہار تشکر کے طور پر انگریزی فلم Beaches کا ایک خصوصی نغمہ، Wind beneath my wings گا کر حاضرین سے بھر پور داد حاصل کی ۔

پروگرام کے اختتام پر سائرہ پیٹر سے سیلفی بنوانےوالوں کا ایک تانتا بندھا رھا۔

تازہ ترین