• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب راولپنڈی نےخواجہ آصف کو 9 اپریل کوطلب کرلیا

راولپنڈی (جنگ نیوز) نیب راولپنڈی نے سابق وفاقی وزیر اور ن لیگ کےسینئررہنما خواجہ آصف کوآمدن سےزائداثاثوں کےالزام میں 9 اپریل کو طلب کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق، نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم خواجہ آصف کابیان ریکارڈکرےگی۔یاد رہے کہ نیب ٹیم نےخواجہ آصف کودوسری بارطلبی کانوٹس جاری کیا، اس سے قبل نیب نےخواجہ آصف کویکم اپریل کوبھی طلب کیاتھا جبکہ بیرون ملک ہونےکےباعث خواجہ آصف پیش نہیں ہوئےتھے۔
تازہ ترین