• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی وفد کا روڈ ٹو مکہ پائلٹ پراجیکٹ کیلئے اسلام آباد ایئرپورٹ کا انتخاب

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) سعودی عرب کے وفد نے روڈ ٹو مکہ پائلٹ پراجیکٹ کیلئے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا انتخاب کیا ہے، وفد رپورٹ سعودی وزارت مذہبی امور کو دینگے، حتمی منظوری کے بعد ایئرپورٹ پر امیگریشن ، کسٹم ڈیسک بنائے جا ئینگے، وزارت مذہبی امور کے ذرائع نے بتا یا کہ وفد کے سربراہ میجر جنرل سلیمان الیحی نےا اسلام آباد ایئرپورٹ کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، ڈی جی سعودی امیگریشن جنرل سلیمان اپنی رپورٹ سعودی وزارت مذہبی امور کو دینگے،سعودی عرب کی حتمی منظوری کے بعد فوری طور پر اسلام آباد ایئرپورٹ پر امیگریشن اور کسٹم ڈیسک بنائے جا ئینگے،روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں صرف عازمین حج جا ئینگے، سعودی عرب ملازمت یا وزٹ ویزہ والوں کو یہ سہولت نہیں ہو گی، عازمین حج کی براہ راست پرواز والی ا یئر لائن ہی روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ سے مستفید ہوگی۔
تازہ ترین