پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین اور سابق صدر آصف زرداری جعلی بینک اکائونٹس کیس میںکل اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ آصف زرداری نے پارٹی کارکنوں کو احتساب عدالت آنے سے روک دیا۔
سابق صدر نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ انھیں قانون کے ذریعے پھنسانے کی کوشش کی جا رہی ہے، وہ قانون کے ذریعے ہی بےگناہ ثابت ہوں گے۔