• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ورلڈ کپ میں پاکستان کو اچھا کھیلنا پڑے گا، وسیم اکرم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان کو بہت اچھا کھیلنا پڑے گا، محمد عامر بہترین بولر ہے، اس کے علاوہ کوئی اور دوسرا نظر نہیں آرہا۔

انھوں نےکہا کہ، محمد حسنین کو کھلانا ہے تو کھلائیں روکنے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ 2019 کا فارمیٹ بھی 92 والا ہے۔

پاکستان کو بہت اچھا کھیلنا پڑے گا،کھلاڑیوں کے لئے ابھی بھی بریانی بہت آتی ہے، بریانی کھا کر چیمپئنز کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔

سابق کپتان نے کہا کہ محمد عامر میرے نزدیک اب بھی بہترین بولر ہے، عامر کو زیادہ وکٹیں نہیں ملیں لیکن اس کے علاوہ کوئی اور بولر نظر نہیں آیا۔

وسیم اکرم نے مزید کہا کہ پاکستان ٹیم کو کوئی نیا بیٹسمین نہیں مل رہا، فاسٹ بولر محمد حسنین کو کھلانا ہے تو کھلائیں روکنے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

سابق کپتان نے کہا کہ عمران خان کافی عرصے سے ڈومیسٹک سسٹم میں تبدیلی کی بات کررہے ہیں، نیا سسٹم دیکھنے میں حرج نہیں ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین