• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناظم حسین گجر کا دورہ پاکستان میں پرویز خٹک اور امین گنڈاپور سے ملاقات

برمنگھم (ابرار مغل) کشمیر پی ٹی آئی برطانیہ کے رہنما و سابق پارلیمانی امیدوار اور ڈپٹی چیئرمین اوورسیز بورڈ تحریک انصاف آزاد کشمیر ناظم حسین گجر دورہ پاکستان و آزاد کشمیر کے بعد واپس برطانیہ پہنچ گئے ہیں۔ ناظم حسین گجر نے دورہ پاکستان و آزاد کشمیر کے دوران آزاد کشمیر تحریک انصاف کی قیادت، مختلف اہم عہدیداروں، رہنمائوں سے ملاقاتوں کے علاوہ وفاقی وزیر برائے امور کشمیر محمد امین گنڈاپوری، وفاقی وزیر برائے دفاع پرویز خٹک سے خصوصی طور پر ملاقات کرکے اوورسیز کشمیری کمیونٹی کے مسائل و مشکلات سے آگاہ کیا۔ آزاد کشمیر اور پاکستان کے مختلف شہروں میں ناظم حسین گجر کے اعزاز میں مختلف تقریبات بھی منعقد ہوئیں۔ ناظم حسین گجر نے ’’جنگ لندن‘‘ کو بتایا کہ پاکستان کے دورہ کا مقصد جہاں اس نئے پاکستان کو قریب سے دیکھنا تھا، وہی نئی قیادت کو مختلف مسائل اور مشکلات سے آگاہ بھی کرنا تھا۔ وفاقی وزیر برائے امور کشمیر سے تفصیلی بات چیت میں آزاد خطہ کے حالات و واقعات اور موجودہ سیاست بارے زیر بحث آئی۔
تازہ ترین