نواب شاہ( بیورورپورٹ ) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ میں ٹھنڈے دماغ سے کیس لڑنے کا قائل ہوں کارکنان احتساب عدالت نہ آئیں،بلاول میں قائدانہ صلاحیتیں موجود ہیں، مجھے پہلے بھی جیل بھجوایا گیا اور اب بھی جیل سے ڈرایا جارہاہے،میں جیل سے نہیں ڈرتا لیکن آپ میرے بعد بلاول کا خیال رکھنا، زرداری ہاؤس سے جاری بیان اور وفود و معززین سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ احتساب عدالت راولپنڈی میں کل پہلی پیشی ہے،امید ہے کہ عدالتوں سے مجھے انصاف ملے گا، قبل ازیں انہوں نے بالوجا قباء کے قبرستان میں اپنے والد حاکم علی زرداری اور والدہ بلقیس بیگم کی قبروں پر پھول چڑھائے اورفاتحہ خوانی کی، بعد ازاں آصف زرداری اسلام آباد روانہ ہوگئے۔