وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں ڈپلومیٹک گیٹ نمبر1 پر بااثر افراد کے ڈرائیور کو روکنا پولیس کو مہنگا پڑ گیا۔
پولیس نے کارڈ چیک کرانے کے لیے روکا ڈرائیور نے ہاتھا پائی شروع کر دی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار کی وردی پھٹ گئی، جبکہ اہلکار زخمی بھی ہوا۔
پولیس کا مؤقف ہے کہ مذکورہ با اثر افراد کے ڈرائیور کو ڈپلومیٹک کارڈ دکھانے کے لیے کو روکا گیا تو اس نے کارڈ چیک کرانے کی بجائے پولیس سے ہاتھا پائی شروع کر دی، اس دوران ایک اہلکار کی وردی پھٹ گئی۔
پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈرائیور نے ہاتھا پائی کے دوران پولیس اہلکار کے ہاتھ کی انگلی بھی توڑ دی۔
پولیس نے اسلام آباد کے تھانہ سیکریٹریٹ میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا ہے۔