• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، جوہر میں ڈاکوؤں نے سنار کی دکان لوٹ لی

علامتی تصویر
علامتی تصویر

کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 18 میں شاپنگ سینٹر کے اندر ڈاکوؤں نے سنار کی دکان لوٹ لی، لوٹ مار کے دوران توڑ پھوڑ بھی کی اور فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق گلستان جوہر بلاک 18 میں ڈاکوؤں نے سنار کی دکان میں لوٹ مار کی، 4 مسلح ملزمان نے جیولری شاپ سے زیورات لوٹے۔

پولیس کے مطابق لوٹے گئے زیورات میں زیادہ تعداد مصنوعی زیورات کی ہے، ملزمان نے فرار ہوتے ہوئے فائرنگ بھی کی۔

فائرنگ سے بھگدڑ مچ جانے کے سبب دکان میں کاؤنٹر کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ واقعے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید