تھرپارکرمیںپولیس نے دو کم عمربہنوں کی شادی کی کوشش ناکام بناکردونوں دلہوں کوحراست میں لے لیا ۔ لڑکیوں کا والد اورنکاح خواں فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق تحصیل کلوئی کے گاؤں حاجی لوند میں شادی کی تقریب پرچھاپا مارا گیا۔ اس دوران دو کم عمر بہنوں کی شادی رُکوا دی گئی۔ کارروائی کے دوران دلہنوں کا والد اورنکاح خواں فرار ہوگئے۔
پولیس نے14 سالہ کلثوم اور15 سالہ نسیماں کوحفاظتی تحویل میں لے کرتھانے منتقل کردیا جبکہ 20 اور22برس کے دلہوں کوحراست میں لےلیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکیوں اورلڑکوں کے والدین کی تلاش جاری ہے، جس کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔