وفاقی وزیر فیصل وائوڈا نے انکشاف کیا ہے کہ صرف ہفتے دس دن میں پاکستان میں نوکریوں کی بارش ہونے والی ہے۔
فیصل وائوڈا نے کہا کہ ہفتے دس دن میں ملک میں نوکریاں زیادہ ہو جائیں گی اور نوکریوں کے خواہش مند کم پڑ جائیں گے۔
جیونیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چند ہفتوں میں حالات اتنے اچھے ہو جائیں گے کہ پان سگریٹ والے بھی آ کر کہیں گے کہ آئو ہم سے ٹیکس لے لو۔
وفاقی وزیر نے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ غیب کا علم صرف اللہ تعالیٰ کو ہے، وہ غیب کا کچھ نہیں بتا سکتے۔