کوئٹہ( پ ر) بلوچستان مشتر کہ بس ٹرانسپورٹ فیڈریشن کے صدر حاجی جمعہ خان بادینی نے گزشتہ روز نوشکی رخشان ڈویژن کا دورہ کیا ۔اس موقع پر ٹرانسپورٹرز اور علاقہ سے تعلق رکھنے والے عمائدین اورزمینداروں سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہاکہ (این چالیس) نیشنل ہائی وے تفتان انٹرنیشنل روٹ پہلے سے بہت ہی خستہ اور ابتر صورتحال کا شکار تھی اب متعلقہ حکام کی جانب سے حفاظتی بند ات کی طرف توجہ نہ دینے کی وجہ سے گزشتہ بارشوں اور سیلابوں کی وجہ سے اس اہم شاہراہ کے بعض ایریازمذید خستہ حالی کا شکار ہیں اور سفرکےقابل نہیں۔متعلقہ شاہراہ کے آبادسےپنجپائی کراس۔کوتل ٹوگلنگورپھاٹک۔ احمدوال، چھترلانڈی تاریلوے پھاٹک۔تذگی وڈھ کےبیشترحصوں پرٹوٹ پھوٹ اورریت کےٹھیلے ثبوت کےلئے کافی ہیں وفاقی حکومت این چالیس کوپراجیکٹ بنیاد پر صحیح تعمیر کیلئے اقدامات کرے اورفوری طورپرمرمتی کام کویقینی بنائے نوشکی پاس کیشنگی چڑھائی کی کٹائی میں جدید ٹیکنالوجی اور مشینری استعمال میں لائی جائے ۔انہوں نے کہاکہ سیلاب متاثرین کی بحالی اور امدادریونیو ریکارڈ مطابق کیا جائے جبکہ نوشکی ٹوچاغی روڈجسکاسیلاب کی وجہ سے اکثر نام ونشان نظرنہیں آتا اس پر صوبائی حکومت اپنی پالیسی وضع کرے کہ اس روڈکوکس مدمیں کب بنایا جائے گاجبکہ ہمارامطالبہ ہے کہ اس روڈکو این ایچ اے کے نیٹ ورک میں شاملِ کیاجائے۔انہوں نے کہاکہ ہم اپنےاس دیرینہ مطالبے پر قائم ہیں کہ ایک روٹ کے ایک مسافر بس کواسکےدوران سفر میں صرف ایک بار چیکنگ کےلئے نیشنل ہائی ویز پر کھڑی کی جائےجگہ جگہ مسافر کوچز کوچیکنگ کیلئےنہ روکی جائیں۔نیشنل ہائی وے سپیڈ بریکرز ختم کیے جائیں۔تیل کی قیمتوں سے متعلق حکومت عوامی مفاد میں یوٹرن لے۔